• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہینرک کلاسن کو وکٹ پر لات مارنا مہنگا پڑگیا، جرمانہ اور ڈی میرٹ پوائنٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے خلاف کیپ ٹاؤن میں دوسرے ون ڈے میں غصہ میں وکٹ کو لات مارنے پرانٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جنوبی افریقا کے بیٹرہنرچ کلاس پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ۔ دوسرے ون ڈے میچ میں 97 رنز پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آ کر وکٹ کو لات ماری تھی جس پر امپائرزکی جانب سے ایکشن لیا گیا ۔ آئی سی سی نے انہیںایک ڈی میرٹ پوائنٹ کی سزا بھی سنائی ۔ اس میچ میں میزبان کی اننگ کے دوران ہنرک کلاسین اور پاکستانی کپتان محمد رضوان میں بحث بھی ہوئی، کلاسن پاکستانی بولرز پر الزامات لگا رہے تھے۔

اسپورٹس سے مزید