میلبرن (جنگ نیوز) کرکٹ آسٹریلیا نے سابق بیٹر ڈین جونز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ ان سے منسوب کردیا ہے۔ 2020 میں 59 سال کی عمر میں دل کے دورے کے سبب جان گنوانے والے ڈین جونز کو ون ڈے کرکٹ کے بہترین بیٹرز کے طور پر شمار کیا جاتا ہے۔ ٹرافی کی تقریب رونمائی میں جونز کی اہلیہ جین اور بیٹیوں اگستا اور فیوب نے شرکت کی۔