کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل یاسر پیرزادہ نے پی ایچ ایف ہیڈ کوارٹر لاہور میں پی ایچ ایف کےسیکرٹری رانا مجاہد علی خاں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر اولمپئن آصف باجوہ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ہاکی کی ترقی و ترویج اور مستقبلِ میں ہاکی لیگ سمیت دیگر ایونٹس کے انعقاد کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی، رانا مجاہد نے ڈی جی پی ایس بی کو سوینئر بھی پیش کیا۔