• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ 10 پلیئرز ڈرافٹ گوادر میں 11 جنوری کو کرانے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کا ساحلی شہر گوادر اگلے برس 11 جنوری کو پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے پلیئر ڈرافٹ کی میزبانی کرے گا ۔ پی سی بی کے مطابق یہ فیصلہ صوبے کے اس حصے میں مقبول کھیل کو آگےلے جانے اور آنے والی نسل کو کرکٹ کو ایک پیشہ ور کھیل کے طور پر اپنانے کی ترغیب دینے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کی ریلیگیشن اور ریٹینشن کا اعلان دسمبر کے آخر میں کیا جائے گا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد شہر اہمیت کو اجاگر کرنا اور قوم کومتحد رکھنے والے کرکٹ کے کھیل کا جشن بھی منانا ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ یہ اقدام لیگ کو پاکستان کے کونے کونے تک پھیلانے اور پاکستان کی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے دکھانے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

اسپورٹس سے مزید