کراچی (اسٹاف رپورٹر) اعظم خان کے بعد ٹیسٹ اوپنر امام الحق نے بھی سلیکٹرز کی پسند نا پسند پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔ امام الحق کا کہنا ہے کہ کچھ کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع فراہم کیے جارہے ہیں جبکہ مجھے مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے۔ اگر آپ کسی کھلاڑی کو 15 میچ دے رہے ہیں جبکہ اس جیسی صلاحیت کے دوسرے کھلاڑی کو صرف 3 میچ ملتے ہیں تو پسند نا پسند واضح ہے۔