• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی خواتین ون ڈے، اسٹارز اور کانکررز فائنل میں مدمقابل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی خواتین ون ڈے ٹور نامنٹ میں اسٹارز اور کانکررز نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ پر کانکرز نے اسٹرائیکرز کو چھ وکٹوں سے شکست دی، اسٹرائیکر نے 150رنز بنا ئے۔ علینہ مسعود 64 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ حفصہ خالد نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ فاتح ٹیم نے ہدف چار وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ فاطمہ ثنا نے56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ حفصہ خالد بہترین پلیئر قرار پائیں ۔ شعیب اختر اسٹیڈیم میں اسٹارز نے انوینسبلز کو 82 رنز سے مات دی۔ اسٹارز نے 7 وکٹوں پر 223 رنز بنائے ۔ طوبیٰ حسن نے 61 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ تانیہ سعید نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ انوینسبلز مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 141 رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔ نیلم مشتاق نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ طوبیٰ حسن اور نیلم مشتاق کو بہترین کارکردگی پر مشترکہ طور پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

اسپورٹس سے مزید