کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیمپئنز کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں جمعرات کولائنز نے پینتھرز کو8 رنز سے شکست دے دی۔ جمعرات کو پنڈی اسٹیڈیم میں لائنز کا ایک وکٹ110رنز پر گرا تھا پھر پوری ٹیم160رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ امام الحق نے57 اور حسن نواز نے41 رنز بنائے۔ اسامہ میر نے23 رنز دے کر چار اور محمد وسیم جونیئر نے دو وکٹ حاصل کئے ۔ جواب میں پینتھرز چھ وکٹ پر152رنز بناسکی۔ دانش عزیز 38 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ شیرون سراج نے19 رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔ اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔