کراچی( اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس خیابان سحر میں نیشنل آئل ریفائنری کی پائپ لائن پھٹنے کے بعد تیل سڑک پر پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق خیابان سحر 26 اسٹریٹ کے قریب تیل کی پائپ لائن پھٹ گئی، نیشنل آئل ریفائنری کی پائپ لائن پھٹنے سے خام تیل سٹرکوں پر بہنے لگا، پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کوسیل کردیا۔نیشنل ریفائنری کے حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے