• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، علیمہ اور عظمی خان کو جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد(این این آئی)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔دوران سماعت جج نے ریمارکس دیئے کہ 7دن میں کیا ریکوری کی، جب ریمانڈ لینے آئینگے گے تو ایک ایک گھنٹے کا حساب دینا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے ڈی چوک میں احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی جانب سے ایڈووکیٹ عثمان گل اور نیاز اللہ نیازی پیش ہوئے۔

ملک بھر سے سے مزید