کراچی (نیوز ڈیسک ) وفاقی اردو یونیورسٹی، شعبہ تعلیم اساتذہ(گلشن اقبال کیمپس) کے تحت محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر ثمرہ ضمیر، رئیس کلیہ سائنس ڈاکٹر محمد زاہد،انچارج شعبہ کلیہ تعلیمات ڈاکٹر کمال حیدر، ڈپٹی رجسٹرار بشری،سندھ ایجوکیشن پراجیکٹ کے عبدالرؤف،گلوکار افراہیم،احمد حمزہ اور معروف نعت خواں صدف نے شرکت کی۔اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹرثمرہ ضمیر نے کہا کہ میلاد مصطفی ﷺ سے دلوں میں نبی کریم ﷺ کی محبت میں اضافہ ہوتا ہے۔ نعت پڑھنا اور سننا ایک اعزاز کی بات ہے۔ ڈاکٹر محمد زاہد نے کہا کہ جہاں میلاد کی کی محفل ہوتی ہے وہاں پر اللہ کی رحمت نازل ہوتی ہے۔ ڈاکٹر کمال حیدر نے کہا کہ اس طرح محفل سے نبی کریم ﷺ کی سیرت کے بارے میں علم حاصل ہوتا۔ ہمارے نوجوانوں کو ان محافل میں شرکت کرنی چاہیے اور اس کا اظہار اس طرح کرنا چاہیے جو ہمارے نبی ﷺ نے حکم دیا ہے اس کو اپنے اوپر لازم کریں۔ محفل میں معروف ثناء خواں صدف و دیگر نعت خوانوں نے بارگاہ مصطفی ﷺ میں گلہاے عقیدت کے نذرانے پیش کئے۔