کراچی (اسٹاف رپورٹر)مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف وکلاء کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 14 ستمبر کو وفاقی کابینہ نے آئین میں ترمیم کے مسودے کی منظوری دی تھی۔ آئینی ترمیم کا مسودہ 15 ستمبر کو پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت نا ہونے کی وجہ سے پیش نہیں کیا جا سکا۔