ملتان (سٹاف رپورٹر) خاتون صوبائی محتسب نے خاتون کووراثتی جائیداد 2 مرلہ 10 گز اراضی کا قبضہ دلادیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے حسن آباد کی رہائشی خاتون حسینہ مائی نے خاتون صوبائی محتسب ریجنل آفس ملتان کو درخواست دی کہ اس کے والد کی وفات کے بعد اس کا بھائی لیاقت ولد غلام محمد وراثتی جائیداد پر قابض ہے اور اسے اس کا وراثتی جائیداد میں حق نہیں دے رہا. جس پر خاتون صوبائی محتسب پنجاب نبیلہ حاکم علی خان کے حکم پر ریجنل آفس نے کاروائی کرتے ہوئے وراثتی حق دلا دیا ۔