کراچی(این این آئی)ملک میں ایک مرتبہ پھر مرغیوں کی جان لیوا بیماری رانی کھیت سر اٹھانے لگی۔ملتان میں فارم پر مرغیاں بیمار ہونے لگی۔ پولٹری فارموں میں رانی کھیت کی وبا تیزی سے پھیلنے لگی ہے‘سیکڑوں مرغیاں بیمار ہوگئیں۔ پولٹری فارم سے وابستہ افراد محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے ویکسین نہ ملنے سے سخت پریشان ہیں ۔ پولٹری فارم سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ مرغیوں میں نزلہ زکام کے ساتھ رانی کھیت کی وبا پھیلی چکی ہے ہماری مرغیاں بیمار ہو رہی ہیں‘ ہمیں ویکسین نہیں مل رہی اگر ویکسین مل جائے تو ہمارے لیے آسانی ہو سکتی ہے۔