• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق گورنر شاہ فرمان نے وزیراعلیٰKP کے سینئر مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

پشاور(نمائندہ جنگ) سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے وزیراعلی کے سینئر مشیربرائے سیاسی امور کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی قائم کردہ احتساب کمیٹی کا ممبر ہوں حکومت کا حصہ بن کر اچھا محسوس نہیں کرتا، شاہ فرمان کا کہنا ہے کہ وہ پرسکون اور احسن طریقے سے حکومتی امور سرانجام نہیں دے رہے تھے، وہ احتساب کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے، سابق گورنر شاہ فرمان کو گڈگورننس کی کمیٹی کا رکن بنانے کے ساتھ گزشتہ دنوں وزیراعلی کا سینئر مشیر برائے سیاسی امور بنایا گیا تھا، لیکن گزشتہ روز شاہ فرمان نے سینئر مشیر کے عہدے سے استعفی دے دیا، وزیراعلی کے نام استعفے میں شاہ فرمان نے کہا ہے کہ وہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیکور ہیں کہ انہوں نے سینئر مشیر کی ذمہ داریاں دیں اور وہ عمران خان کی ہدایت پر بنائی گئی احتساب کمیٹی کے رکن بھی ہیں، کمیٹی ممبر کی حیثیت سے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر نظر رکھنا ان کی ذمہ داری ہے۔

ملک بھر سے سے مزید