لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلزپارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹر ی رانا جمیل منج نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان سازش ہے، پی ٹی آئی کا ہمیشہ ملک کے خلاف ایجنڈا رہا ہے، ،پیپلزپارٹی ی وسطی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان ملک نے ن کہا کہ دھڑوں اور گروہوں میں بٹی تحریک انصاف کا ہر لیڈر دوسرے سے سبقت لینے کی دوڑ میں بھانت بھانت کی بولیاں بول ر ہاہے۔عثمان ملک نے کہا کہ احتجاج کے جمہوری حق کو سیاسی بلیک میلنگ کیلیے استعمال کرنیکی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔