مانچسٹر (نمائندہ جنگ) ٹوری قیادت کے امیدوار رابرٹ جینرک نے 10لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو برطانیہ سے نکالنے کا عہد کیا ہے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق جولائی میں ٹوری کی قیادت کا مقابلہ شروع ہونے کے بعد انہوں نے پارٹی ممبران کے ساتھ 150 سے زیادہ ایونٹس میں شرکت کیلئے ملک بھر میں کراس کرایا۔ بعض ٹوری ایم پیز کا خیال ہے کہ انہوں نے جولائی سے بہت پہلے قیادت کے لیے انتخاب لڑنا شروع کر دیا، امیگریشن کے بارے میں ان کے خیالات سخت گیر رہے ہیں، انہوں نے اپنی مہم کے مرکز میں یورپی کنونشن آف ہیومن رائٹس کو چھوڑنے کو بھی رکھا ہے اگر وہ اگلے مہینے جیت جاتے ہیں اور چار سال کے عرصے میں انہیں نمبر 10میں موقع ملتا ہے تو روانڈا سکیم واپس آ سکتی ہے، وہ برطانیہ میں غیر قانونی طور پر رہنے والے تمام لوگوں کو نکالنے کا ایک چونکا دینے والا مشن رکھتے ہیں، قانونی امیگریشن پر وہ ہزاروں کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے ایک نئی سالانہ اسکیم بھی اپنے ترجیحات میں شامل کر سکتے ہیں ممکنہ طو رپر ایسا ہوا تو برطانوی کاروباری اداروں کو آلو چننے، دفاتر کو صاف کرنے اور کیئر ہومز میں کام کرنے کے لیے برطانوی کارکنوں کو تلاش کرنا پڑے گا اور اگر ضروری ہو تو انہیں ایسا کرنے کیلئے زیادہ ادائیگی کرنا پڑے گی یہ امر قابل ذکر ہے کہ سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے پہلی بار 2010میں ایسے ارادے کا اعادہ کیا تھا کنزرویٹو 14سال کی حکومت کے دوران کبھی بھی اس ہدف کو حاصل نہیں کر پائی اس ناکامی سے ان کا خیال ہے کہ ریفارم یو کے کی حمایت میں اضافہ ہوا۔