سلائو (اورنگزیب چوہدری ) آزاد کشمیر پولیس کے سینئر آفیسر ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم کو ان کی پولیس فورس میں شاندار خدمات پر حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہ امتیاز ملنے کی خوشی میں ان کے اعزاز میں ممتاز کاروباری شخصیت صدر فرینڈز آف آخوت برطانیہ چوہدری افتخار احمد کی رہائش گاہ پر تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں آمد پر ایس ایس پی آزاد کشمیر پولیس راجہ عرفان سلیم کا استقبال کیا گیا۔ تقریب میں اظہار خیالات کرتے ہوئے ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم نے کہا اوورسیز پاکستانیوں اور کشمیریوں نے مجھے جو عزت، پیار اور اعتماد دیا یہ میرے لیے تمغہ امتیاز سے بھی زیادہ قیمتی ہے، لوگوں کا پیار و محبت دیکھ کر میرے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا اوورسیز کمیونٹی میرے جسم و جان کا حصہ ہے، ان کے جان و مال، عزت و آبرو کی حفاظت کرنا میرے اولین فرائض میں شامل ہے۔ اوورسیز کمیونٹی کی طرف سے میرے مثبت پیشہ ورانہ کردار کو سراہا جانا پزیرائی ملنا میرے لیے باعث عزت ،اعزاز اور قابل فخر ہے ۔انہوں نے کہا پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ مضبوط بنا کر مثبت نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں اوورسیز کشمیری بلا خوف و خطر آزاد کشمیر کا دورہ کریں ،پولیس ان کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیر برقیات و اطلاعات محمود ریاض نے کہا ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم قابل و باصلاحیت آفیسر ہیں، حکومت پاکستان کی طرف سے انہیں تمغہ امتیاز ملنے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں، ان کی مثبت صلاحیتوں اور شاندار پیشہ ورانہ کارکردگی کو حکومت پاکستان کی سطع پر سراہا جانا مثبت تعمیری عمل ہے جس کی اوورسیز کمیونٹی مکمل حمایت کرتی ہے۔ چوہدری افتخار احمد نے کہا کہ ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم کی پیشہ ورانہ کارگردگی اور کامیابیوں کے بارے میں جان کر بہت خوشی ہوئی ،ان سے مل کر اور زیادہ خوشی محسوس کر رہا ہوں، ہمیں ان کی ہر سطح پر عزت افزائی کیلئے تقریبات کا انعقاد کرنا چاہئے۔ راجہ اظہر خان نے کہا راجہ عرفان سلیم نڈر آفیسر ہیں سابق لیبر پارلیمانی امیدوار ووکنک سرے چوہدری صابر حسین نے کہا ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم ہمیشہ اوورسیز کمیونٹی کے اعتماد پر پورا اترے ۔ قانون دان چوہدری عنصر محمود نے کہا راجہ عرفان سلیم سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہمیں اچھے کام کرنے والوں کی ہر سطع پر حوصلہ افزائی کرنی چاہے۔ چوہدری ناصر چھپر ایڈووکیٹ صدر بار کھاریاں نے کہا راجہ عرفان سلیم کو حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہ امتیاز ملنا بڑے اعزاز کی بات ہے۔ چوہدری جہانگیر آف لوٹن نے کہا راجہ عرفان سلیم کمیونٹی کے تمام طبقات میں یکساں مقبول ہیں ۔چوہدری شبیر وسن نے کہا اوورسیز کیمونٹی ہمیشہ مثبت اور اچھے کام کرنے والوں کے حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ حاجی چوہدری الطاف نے کہا راجہ عرفان سلیم تمغہ امتیاز کے بہترین حق دار تھے۔ چوہدری شمریز نے کہا راجہ عرفان سلیم نوجوانوں میں بھی عزت اور احترام سے جانے جاتے ہیں۔ چوہدری پرویز آف ووکنک نے کہا اوورسیز کشیمری امید رکھتے ہیں آزاد کشیمر پولیس کے دیگر آفیسران بھی راجہ عرفان سلیم کے نقش قدم پر چلیں گے۔ تقریب سے چوہدری فیصل مجید، چوہدری ندیم ،چوہدری افتخار، محمد عرفان سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔