دی ہیگ (راجہ فاروق حیدر) پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز ہالینڈ کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین پیر طاہر اقرار شاہ منعقد ہوا جس میں پرویز علی سندیلہ، سینئر نائب صدر جاوید بٹ پیارے، محمد یونس بٹ، چوہدری محمد سعید، جنرل سیکرٹری چوہدری فیصل منظور، سیکرٹری اطلاعات محمد جاوید اقبال کھوکھر، عبدالباسط خان، سید رضوان احمد، حاجی عبدالقیوم، چوہدری شاہد مقصود، سید عامر سمیت ہالینڈ کی تنظیم نے پارٹی کے انٹرنیشنل چیپٹر کے چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک کو پنجاب اوورسیز پاکستان کمیشن کا وائس چیئرمین مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔ صدر مسلم لیگ ہالینڈ چوہدری پرویز سندھیلہ نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا بے حد شکریہ کہ انہوں نے اوورسیز کے مسائل کے ڈاکٹر بیرسٹر امجد ملک کو تعینات کرکے ہماری دلی خواہش پوری کردی۔ چوہدری فیصل منظور نے کہا بیرسٹر امجد ملک کو ہمیشہ اوورسیز کے مسائل کی جنگ لڑتے دیکھا ہے۔ جاوید اقبال کھوکھر نے کہا کہ بیرسٹر امجد ملک مسلم لیگ ن کا حقیقی اثاثہ ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل ہوں گے۔