لندن (پی اے) چینل جزیرے کے قریب تفریحی جہاز کی اوپری منزل پر جانے والی ایک خاتون ہلاک، جس کے بعد بی ایس ٹی 02:00کے قریب خاتون کی لاش تلاش کرنے کیلئے الڈرنے ویسٹ میں 20s north of Les Casquets rocks کے مقام پر الرٹ جاری کردیا گیا تھا۔ فرانس کی ریسکیو سروسز کا کہنا ہے کہ ایک ہیلی کاپٹر کے عملے نے خاتون کی لاش کا پتہ چلایا، جسے باہر نکالا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔ ایک مسافر نے بتایا کہ تین دفعہ الارم بجایا گیا تھا کہ ایک مسافر اوپر چلا گیا ہے۔ مسافر خاتون نے، جسے نیل کے نام سے پکارا گیا ہے، ساتھی مسافروں کو بھی ساتھ چلنے کو کہا تھا، اس نے کہا تھا کہ میں دوسرے مسافروں کے ساتھ اوپر سے نظارہ کرنے جارہی ہوں، اس کے نصف گھنٹے بعد جہاز کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ انھیں ایک مسافر کی تلاش ہے، جو غائب ہے، اس لئے جہاز کے سائوتھمپٹن پہنچنے میں تاخیر ہوگی۔ جہاز کے مالک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جہاز MSC Virtuosa کا ایک مہمان 12 اکتوبر کو، جب جہاز سائوتھمپٹن کی جانب جارہا تھا، اوپر گیا تھا، جس کے بعد اس کی لاش برآمد ہوئی، ہم اس المناک حادثے پر بہت غمزدہ ہیں، اس مشکل وقت میں ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں متوفی کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ اس کی پرائیویسی کی وجہ سے ہم اس کی مزید تفصیلات نہیں بتا رہے ہیں۔ فرانس کی پولیس معاملے کی گہرائی کے ساتھ تفتیش کررہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ خاتون صبح سویرے جہاز کے اوپری حصے پر گئی تھی اور وہاں ہلاک ہوگئی 1,086فٹ لمبے اور 141فٹ چوڑے اس جہاز پرکم وبیش 6,334 مسافر اور عملے کے1,704 ارکان سوار تھے۔ یہ جہاز 2020 میں فرانس میں تیار کیا گیا تھا اور اس وقت سائوتھمپٹن میں لنگر انداز ہے۔