کراچی (آئی این پی) پیپلزپارٹی اورایم کیوایم کا آئینی ترمیم پراتفاق رائے اور شفافیت سے آگے بڑھنے پر اتفاق ہوگیا۔ اس حوالے سے شیری رحمان نے بتایا کہ تمام اسٹیک ہولڈرزکو آئینی مسودے پراعتماد میں لے رہے ہیں۔ سندھ ہائوس کی گورنر اینیکسی میں پیپلزپارٹی اورایم کیو ایم رہنمائوں کی ملاقات ہوئی۔ سینیٹر شیری رحمان اور ڈاکٹر عاصم حسین نے کامران ٹیسوری، فاروق ستار اور امین الحق کو پیپلزپارٹی کے آئینی مسودے پر اعتماد میں لیا۔ ملاقات میں روابط جاری رکھنے، آئینی ترمیم پراتفاق رائے اورشفافیت سے آگے بڑھنے پراتفاق کیا گیا۔