• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم، حلیم سومرو سمیت ڈیپوٹیشن پر تعینات چار اہم افسران کی تعیناتیاں کالعدم قرار

کراچی ( رپورٹ : محمد منصف ) سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ تعلیم میں ڈیپوٹیشن پر تعینات چار اہم افسران کو واپس ان کے اصل محکموں میں بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت عالیہ نے نیب سے ڈیپوٹیشن کے ذریعے سندھ سیکنڈری اسکولز امپروومنٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر رضوان سومرو کی تعیناتی کالعدم قرار دیتے ہوئے آئندہ 10 دن میں نئے پروجیکٹ ڈائریکٹر تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیر تعلیم کے پی ای حلیم سومرو کی تعیناتی بھی غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کر دی اور سیکریٹری تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ انہیں آئندہ دس روز میں اصل محکمے واپس بھیجا جائے اور کارروائی مکمل کر کے عدالت کو تحریری طور پر آگاہ کریں۔ اسی طرح جسٹس صلاح الدین پہنور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ سے گرانٹ ان ایڈ پر 19ویں گریڈ کے افسر گلزار کو ان کے اصل محکمے میں واپس بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ وفاقی وزارت تجارت سے بطور سینئر ڈائریکٹر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ٹرانسفر کئے گئے عاشق حسین کو بھی واپس اصل محکمے میں واپس بھیجنے کا حکم سنایا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس امجد علی سہتو نے درخواست گزار اشفاق علی پہنور کی آئینی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری نامہ جاری کیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید