• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 سال میں بچوں سے جنسی زیادتی کے 5398 واقعات، سب سے زیادہ KP میں

اسلام آباد (طاہر خلیل) سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (SSDO) نے پاکستان کے چار صوبوں پنجاب ، سندھ ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بچوں کے خلاف جنسی زیادتی کے واقعات پر مبنی پانچ سالہ رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ 2019سے 2023تک کے اعداد و شمار کے مطابق پر مبنی ہے 5 سال میں بچوں سے جنسی زیادتی کے 5398 واقعات،سب سے زیادہ KP میں۔سندھ دوسرے اور بلوچستان تیسرے نمبر پر، لاہور میں بچوں سے زیادتی کے 1176 واقعات ہوئے ایس ایس ڈی او کی رپورٹ کے مطابق پانچ سال کے عرصے میں بچوں کے خلاف جنسی زیادتی کے 5398 واقعات رپورٹ ہوئے۔ بچوں سے جنسی زیادتی کے 62 فیصد واقعات صوبہ پنجاب سے رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 3323 ہے جو کہ تمام صوبوں میں سب سے زیادہ ہے۔ بچوں سے جنسی زیادتی کے خیبرپختونخوا میں 1360 واقعات رپورٹ ہوئے جو کہ 25.1 فیصد ہیں ، سندھ میں 458 واقعات رپورٹ ہوئے جو کہ 8.5 فیصد ہے جبکہ بلوچستان سے 257 واقعات رپورٹ ہوئے جو کہ پانچ فیصد ہے ۔
ملک بھر سے سے مزید