• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے 47 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسروں کی پرویژنل سینیارٹی لسٹ جاری کر دی

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ان لینڈ ریونیو سروس (آئی آر ایس) کے گریڈ 17کے افسران کی 47 ویں کامن ٹریننگ پروگرام (سی ٹی پی) کی پرویژنل سینیارٹی لسٹ جاری کر دی ہے۔ یہ فہرست سول سرونٹس (سینیارٹی) رولز 1993 اور اس سے متعلقہ دیگر قوانین کے تحت تشکیل دی گئی ہے۔ اس میں ان لینڈ ریونیو سروس کے ترقی یافتہ افسران کے درمیان انٹر سینیارٹی کی ترتیب کا تعین کیا گیا ہے۔ متعلقہ حکومتی احکامات اور قواعد، جیسا کہ ایس آر اوز 258(I)/2001، 257(I)/2011، اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مختلف نوٹیفکیشنز کی روشنی میں یہ فہرست تیار کی گئی ہے۔ ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام متعلقہ افسران سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اگر کسی بھی اعتراض کے حامل ہوں تو دستاویزی شواہد کے ساتھ سات دن کے اندر اعتراض جمع کرائیں۔ مقررہ مدت کے بعد موصول ہونے والے اعتراضات پر غور نہیں کیا جائے گا، اور سینیارٹی فہرست کو حتمی قرار دے دیا جائے گا۔ غیر سنجیدہ اعتراضات دائر کرنے کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے۔۔ پرویژنل سینیارٹی لسٹ میں شامل افسران کے نام یہ ہیں: امجد علی خان، کنور عبدالرحمن خان، ہارون رشید خان، فاروق زاہد، سید قمبر علی، ثاقب مقصود، محمد شاہیر عثمان، ملک اسفند یار خان، وسیم اللہ خان خٹک، مشال اکرم، فاران عبدالرحیم، تانیہ ایوب، احسن جمیل خان، محمد طاہر منور، عزما نذیر، نگہت بیگ، رانا شہریار، احمد اقبال شیخ، شعیب ہاشمی، وسیم مشتاق، نورِ سحر، سحرش جاوید حسین مرزا، محمد منہاج مہدی میمن، ثمینہ عابد، محمد کاظم رضا بھٹی، حنان جاوید، محمد حمزہ ملک، نوید علی، ایمن ارشد، صدام حسین، مس عائشہ یعقوب، انعم الیاس، محمد عبداللہ، عشرت مجاہد، غلام مجتبیٰ، ایلیم الدین، جنید خان، محمد وقاص خان، ایمن شفیق چوہدری، نیامت اللہ، مشعل پھلپوٹو، سنوبر سلطان خان۔
ملک بھر سے سے مزید