• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر کی بینک فراڈ کے 31 متاثرین کو 2 کروڑ سے زائد ریلیف فراہمی کی ہدایت

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) صدر مملکت نے چھ کمرشل بینکوں کو بینک فراڈ کے31متاثرین کو دو کروڑ 41لاکھ 36ہزار روپے ریلیف کی فراہمی کی ہدایت کردی ہے بینکنگ محتسب کے فیصلوں کیخلاف دائر 31درخواستوں پر فیصلے کردیئے مختلف نجی بینکوں کی درخواستیں خارج کردیں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کمرشل بینکوں کی بدانتظامی اور مالیاتی دھوکہ دہی سے شہریوں کے بچائو میں بینکنگ محتسب کے کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بینکنگ محتسب شکایات کے فوری حل کیلئے اہم ادارہ ہے، صدر مملکت نے فراڈ متاثرین کے حق میں بینکنگ محتسب کے فیصلوں کو برقرار رکھا، یہ فیصلے عوام کو انصاف اور فوری ریلیف فراہم کرنے کے صدر مملکت کے عزم کے عکاس ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید