• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 ماہ میں ریکارڈ 33 لاکھ سے زائد پاسپورٹس تیار، بیک لاگ ختم

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) 5ماہ میں ریکارڈ 33 لاکھ سے زائد پاسپورٹس تیار، بیک لاگ ختم، ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی کا کہنا ہے کہ شہری ریجنل دفاتر سے اپنے پاسپورٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے پروڈکشن یونٹ کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے پاسپورٹس کی پرنٹنگ اور اجراء کے عمل کا جائزہ لیا اور بتایا کہ پانچ ماہ میں یکم جولائی سے اب تک ریکارڈ 33 لاکھ 76 ہزار 510 پاسپورٹس کی پرنٹنگ کی گئی، ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا ہے کہ نارمل کیٹگری کے 7 لاکھ 76 ہزار 451 پاسپورٹس کا اجراء کیا گیاجبکہ ارجنٹ کیٹگری کے 18 لاکھ 96 ہزار 403 پاسپورٹس کی پرنٹنگ مکمل ہوئی، مصطفیٰ جمال قاضی نے کہاکہ فاسٹ ٹریک کیٹگری کے تحت اپلائی کیے گئے 7 لاکھ 3 ہزار 656 درخواستوں کو نمٹایا گیا،پروڈکشن ٹیم کی بغیر چھٹی کے دن رات کی گئی محنت کا ثمر مل گیا، ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے کہا کہ شہری میسج یا ای امیل کا انتظار کیے بغیر اپنے پاسپورٹس وصول کر سکتے ہیں، تمام ریجنل پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کے پاسپورٹس کی ترسیل مکمل ہو چکی ہے، شہریوں کو بروقت پاسپورٹس کے اجراء کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ملک بھر سے سے مزید