• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکیوں سے فراڈ کرنے والے کال سینٹر پر چھاپہ، 1 گرفتار

کراچی (اسد ابن حسن)غیر ملکیوں سے فراڈ کرنے والے کال سینٹر پر چھاپہ، 1 گرفتار، سائبر کرائم کراچی نے سرکل کے سربراہ عامر نواز کی ہدایت پر ایک کال سینٹر جو غیر ممالک خاص طور پر امریکہ اور کینیڈا کے شہریوں کے ساتھ فراڈ کرنے میں ملوث تھا، چھاپہ مار کر عبدل صمد نامی شخص کو گرفتار اور تمام متعلقہ سامان قبضے میں لے لیا۔ سرکل میں تعینات انسپیکٹر عارفہ سعید کی درج کی گئی ایف آئی آر نمبر 24/57 میں تحریر کیا گیا ہے کہ بفر زون نارتھ کراچی میں قائم ایک کال سینٹر سے متعلق انکوائری نمبر 24/2832 مکمل ہونے کے بعد مزکورہ جگہ پر چھاپہ مارا گیا۔ کال سینٹر کے تین مالکان عبدل صمد، لیاقت علی اور شہریار جلیل میں سے اول الذکر کو گرفتار کر لیا گیا۔ دفتر میں موجود تمام متعلقہ سامان اور موبائل فونز قبضے میں لے لئے گئے۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ملک بھر سے سے مزید