• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو بھی جلد سزا دی جائے، ایکس سروس مین سوسائٹی

راولپنڈی (خبر نگار) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے 9مئی کے ملزمان کیخلاف ملٹری کورٹ سے سزائوں کے فیصلے پر تنقید کی شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ 9مئی کے ماسٹر مائنڈ کو بھی جلد از جلد سخت سزا دے کر انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔ملٹری کورٹ کے فیصلے پر تنقید کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے ،، ریاستی رٹ کو چیلنج کیا , گزشتہ روز پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے مرکزی صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم ، سینئر نائب صدر ایڈمرل عبدالعلیم ، نائب صدر ایئر مارشل پرویز نواز ، لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل ، نائب صدر میجر جنرل لیاقت علی ، سیکرٹری جنرل کموڈور ارشد محمود خان ، چیف آرگنائزر عزیز احمد اعوان ، صدر خیبر پختونخوا میجر خانزادہ محمد علی، آفس سیکرٹری قاضی خالد محمود نے مشترکہ بیان میں 9 مئی کے ملزمان کیخلاف ملٹری کورٹ کے فیصلے پر ویٹرن آفیسر پاکستان نامی تنظیم کی تنقید کی شدید مذمت کی اور کہا کہ چند نام نہاد افراد 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کے ایجنڈے پر عمل کر رہے ہیں ۔
ملک بھر سے سے مزید