• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے ٹیکس وصولی کے لیے آج دفاتر کے اوقات کار بڑھا دیے

اسلام ( رپورٹ حنیف خالد ) ملک بھر میں رواں کیلنڈر سال کے کارپوریٹ ٹیکس کو وصولی کے لیےایف بی آر کی تمام فیلڈ فارمیشنوں کے دفاتر پیر کو رات گئے تک کھلے رھے جب کہ انکم ٹیکس گزاروں نے ٹیکس واجبات کی ادائیگی کی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سال کے اختتام پر ٹیکس وصولی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے اپنے دفاتر کے اوقات کار میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ ایک نیا نوٹیفیکیشن نمبر ایف نمبر 6 (1) ایس آی آر( آپریشنز )240902R 30 دسمبر 2024 کو ایف بی آر کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے نمبر مطابق، تمام بڑے ٹیکس دہندگان کے لئے مختص دفاتر (LTOs)، درمیانے درجے کے ٹیکس دہندگان کے دفاتر (MTOs)، کارپوریٹ ٹیکس دفاتر (CTOs)، اور علاقائی ٹیکس دفاتر (RTOs) آج 30 دسمبر 2024 کو پیر کو شام 7 بجے تک کھلے گئے اور آج منگل 31 دسمبر 2024 کو رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔ یہ اقدام ٹیکس دہندگان کو اپنی ذمہ داریاں آسانی سے پوری کرنے اور قومی خزانے میں بروقت رقم جمع کرانے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔اسی طرح اسٹیٹ بنک نے ملک بھر کی ٹیکس جمع کرنے والی بنک برانچوں کو بھی منگل کو لیٹ نائیٹ تک ٹیکسوں کی وصولی کا لئے کھلا رکھا جائے گا منگل کی رات برہ بجے کے بعد جمع ھونے والے رقوم کو 31 دسمبر کی تاریخ میں جمع تصور کیا جاے گا 6 ماہ ٹیکس وصولیں کا شارٹ فال کم سے کم ھو سکے۔

ملک بھر سے سے مزید