• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی، 26 نومبر واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن، جیلوں میں بند کارکنوں کی رہائی، PTIکا 2 مطالبات سامنے رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد،لاہور (جنگ نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف نے مشاورت کے بعد 2مطالبات حکومت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماؤں نے جوڈیشل کمیشن بنانے اور قیدیوں کی رہائی کے مطالبے پر مشاورت کی، تحریک انصاف تحریری طور پر دو ہی مطالبات حکومتی ٹیم کے سامنے رکھے گی، پی ٹی آئی 9 مئی اور 26 نومبر واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کاتحریری مطالبہ رکھے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف جیلوں میں بند اپنے کارکنوں کی رہائی کا تحریری مطالبہ سامنے رکھے گی۔تحریک انصاف اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات 2جنوری کو ہوں گے۔دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا تھاکہ حکومت سے ہمارے مذاکرت 2 تاریخ کو ہوں گے جس کیلئے اپنی مذاکرتی ٹیم سے مشاورت کررہے ہیں اورآپس کی ملاقاتیں بھی جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات واضح ہیں اور بانی کی رہائی سمیت کمیشن بنایا جائے، ملک کو آگے لے جانے کے لیے ہر ممکن تعاون کی کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھاکہ تمام مذاکرتی ٹیم کے ارکان اگلی نشست کا حصہ ہوں گے۔ دریں اثناء اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 2جنوری کو طلب کرلیا، نوٹس جاری، اجلاس بند کمرہ ہوگا، حکومت سے 2 جنوری کو مذاکرات میں پی ٹی آئی، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ رکھے گی۔
ملک بھر سے سے مزید