• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیمرا کے 3 ڈائریکٹرز 4 ڈی جیز کی ترقی

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین محمد سلیم بیگ نےچار ڈائریکٹرز کو ڈائریکڑ جنرل جبکہ چار ڈائریکٹرز جنرلز کو ترقی دیکر ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل بنا دیا ۔ پیمرا کے ریجنل ڈائریکٹر سعید احمد سومرو کو انکی اطمینان بخش کارکردگی پر بنیادی اسکیل 20کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔ سعید احمد سومرو کو پیمرا کے افسروں اور سٹاف نے مبارکباد دی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔چیئرمین پیمرا نے ڈائریکٹر تمثیل حیدر اور پیمرا کے لیگل شعبہ کے سربراہ طاہر فاروق تارڑ کو بھی پیمرا ہیڈ کوارٹر میں ڈائریکٹر جنرلر کے عہدے پر ترقی دے دی ۔ دریں اثناء وکیل خان، شمیم گل، طاہر شیخ اور خرم صدیقی کو ڈائریکٹر جنرل سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ حمیم گل کو ڈائریکٹر سے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ۔
ملک بھر سے سے مزید