• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت ناکام، کراچی میں رہزنی عام، رشوت کا بازار گرم ہے، علی خورشیدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت شہریوں کو بنیادی سہولتیں دینے میں ناکام ہوچکی ہے، کراچی کی شاہراہوں پر رہزنی کی وارداتیں عام ہیں، صوبائی اور شہری! دونوں حکومتیں پیپلز پارٹی کے پاس ہیں اور اسی وجہ سے صوبے اور شہر! دونوں سطح پر رشوت ستانی کا بازارگرم ہے،ملک کو سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہرمیں پینے کا پانی میسر ہے نہ گیس بجلی دستیاب ہے، آئین پاکستان کا آرٹیکل 172/3 اور 128 معدنیات اور قدرتی گیس پر مقامی حق برتر بتاتا ہے، مگر سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ سندھ کو اس آئینی حق سے محروم کر رہی ہے۔قائد حزب اختلاف نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ سندھ بین الصوبائی رابطہ کونسل میں یہ معاملہ اٹھائیں ۔ وہ پیر کو متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان)کے مرکز بہادر آباد میں حق پرست اراکین سندھ اسمبلی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت شہریوں کو بنیادی سہولتیں دینے میں ناکام ہوچکی ہے، جب کہ وزیراعلیٰ سندھ ہر سال بجٹ اسپیچ میں کہانیاں سُناتے ہیں، جبکہ شہر کی اہم شاہراہوں پر اسٹریٹ لائٹس موجود نہیں، جگہ جگہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور شاہراہوں پر راہزنی کی وارداتیں عام ہوچکی ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید