• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ویسٹ، ہوائی فائرنگ روکنے کیلئے شہریوں کے لائسنس یافتہ بیشتر ہتھیار تھانوں میں جمع "نہ ہوگا بانس نہ بجے گی بانسری"

کراچی (افضل ندیم ڈوگر )کراچی کی ویسٹ زون پولیس نے ضرب المثل "نہ ہوگا بانس نہ بجے گی بانسری" کے عین مطابق شہریوں کے لائسنس یافتہ بیشتر ہتھیار تھانوں میں جمع کر لیے ہیں جن شہریوں نے اسلحہ جمع نہیں کرایا ہوائی فائرنگ کی صورت میں ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی انسپیکٹر جنرل پولیس ویسٹ زون عرفان علی بلوچ نے اس نمائندے کو بتایا کہ انہوں نے ماضی سے ہٹ کر ایک مہم شروع کی ہے۔ جس کے کراچی کے ضلع وسطی اور غربی کے تمام تھانوں کو شہریوں کے لائسنس یافتہ ہتھیار فوری طور پر تھانوں جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ عرفان علی بلوچ کے مطابق اس مہم کے تحت پیر کی رات تک ویسٹ زون کے 31 تھانوں میں شہریوں نے 314 ہتھیار تھانوں میں جمع کرا دیئے تھے جن میں 299 پستول، 4 ریوالور، 3 شارٹ گن اور 8 رائفلیں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسلحہ جمع کرنے کی یہ مہم آج آخری روز رات گئے تک جاری رہے گی۔ عرفان علی بلوچ کے مطابق سب سے زیادہ 44 ہتھیار نیو کراچی انڈسٹری ایریا تھانے میں جمع کرائے گئے۔
ملک بھر سے سے مزید