کراچی (عبدالماجد بھٹی) عام طور پر انٹر نیشنل کرکٹ میچوں کی الیون کا اعلان کپتان ، نائب کپتان اور کوچز کرتے ہیں ۔ لیکن ملتان کے دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ مینز سلیکشن کمیٹی نے دوسرے ٹیسٹ کے لئے گیارہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے۔ حیران کن طور پر نعمان علی اور زاہد محمود چند دن پہلے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے تھے۔ ٹیم انتظامیہ کے بجائے سلیکٹرز عاقب جاوید،اظہر علی،اسد شفیق، علیم ڈار اور حسن چیمہ نے شان مسعود اور جیسن گلسپی سے مشورے کے بعد ٹیم کو حتمی شکل دی۔