لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن سربراہان کی 23ویں اجلاس کے سلسلے میں شرکاءکی پاکستان آمد پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلا شبہ پاکستا ن میں سربراہان مملکت کی آمد خوش آئند امر ہے اور یقینی طور پر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے باہمی تعاون کے نئے راستے کھلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی اوسمٹ کانفرنس کا انعقاد پوری قوم کے لئے باعث اعزاز ہے اور باہمی تعاون سے غربت کے خاتمے او رمعاشی ترقی کے اہداف پورے کئے جائیں گے۔ رمیش سنگھ اروڑہ نے مزید کہا کہ ایس سی او سمٹ کانفرنس پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی اور اس سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت پہلو اجاگر کیا جا سکے گا۔