لاہور (کرائم رپورٹرسے) رمضان المبارک میں بھی چور ڈاکو سرگرم ہیں شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا شاہدرہ ٹاؤن میں محمد مصور سے 3لاکھ 95ہزار روپے اور موبائل فون، ڈیفنس میں عبدالواجد خان سے 3لاکھ 70ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، باغبانپورہ میں ارسلان علی سے 3لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون، انارکلی میں ظفر اقبال سے 3لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ ادھر گلبرگ کے علاقے میں گھر کے ملازم نے 20لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری کر لیا۔قلعہ گجر سنگھ میں محمد اکرم اور نواب ٹاؤن میں اشفاق علی سے گاڑیاں چوری ہو گئیں جبکہ مزنگ میں ساجد محمود، برکی میں عمران رضا اور سبزہ زار میں عابد حسین کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔