لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)شمالی چھاؤنی کے علاقہ اقصیٰ چوک کے قریب بھائی نے چھریوں کے پے در پے وار کر کے اپنے بھائی کو قتل کر دیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق معمولی جھگڑے کے دوران اپنے بھائی پر متعدد وار کیے جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ مقتول کی شناخت 32سالہ رمیض ولد سرور کے نام سے ہوئی ہے۔