لاہور ( جنرل رپورٹر ) ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال کی چیئرپرسن ڈاکٹر دینا خان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں میں سی ای او محمد ساجد حسین، بورڈ آف ٹرسٹیز کے رکن راجہ ارشد محمود اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔ چیئرپرسن ڈاکٹر دینا خان نے ہسپتال کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت دراصل عبادت ہے اور یہی جذبہ اس ادارے کی بنیاد ہے۔