• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2سالہ بچی کو 10کروڑ تاوان کیلئے اغوا کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

لاہور (کرائم رپورٹر سے)2سالہ بچی کو 10 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ ملزم واجد نے سندر کے علاقے سے 2سالہ بچی حرم کو اغوا کیا تھا اور اس کی رہائی کے بدلے بچی کے والدین سے 10کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا جو بعد میں 5کروڑ اور پھر 2کروڑ پر فائنل کیا گیا۔ ملزم کے خلاف بچی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ سندر میں درج کیا گیا تھا۔
لاہور سے مزید