لاہور (اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ خطے کی موجودہ جنگی صورتحال پر قوم کومتحد ہونے کی ضرورت ہے۔ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں اوربلاول بھٹو زرداری نوجوان لیڈر ہیں۔ آئندہ الیکشن میں بلاول بھٹو کو عوامی مینڈیٹ سے ملک کا وزیراعظم بنانا ہے۔پی ایم ایل (ن) یوتھ ونگ چکوال کے مستعفی عہدے داران کاپیپلزپارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار خوش آئند ہے۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے یہاں گورنر انیکسی راولپنڈی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ چکوال کے مستعفی عہدے داران اور اسلام آباد راولپنڈی کی مختلف یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔