• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بستر پر موبائل فون کا استعمال خطرناک ہے، تحقیق

مانچسٹر(ہارون مرزا)رات کو سونے سے قبل بستر پر موبائل فون کے استعمال اور باالخصوص سوشل میڈیا پر ڈوم سکرول کرنا ایسی بری عادت ہے جو نہ صرف آپ کی نیند اڑا سکتی ہے بلکہ جسمانی صحت کو بھی نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتی ہے۔ سائنسدانوں نے فون پر بستر کے استعمال کی عادت کو فوری طو رپر ترک کرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ تحقیق کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ آپ کا فون ایسے نقصان دہ بیکٹیریا کی پناہ گاہ ہو سکتا ہے جو عام طو رپر کاکروچ کے باعث پنپتے ہیں۔ ان جراثیم کے ساتھ رابطے میں آنے سے کمزور افراد میں دانے، نمونیا اور یہاں تک کہ سیپسس بھی ہو سکتے ہیں آپ کے بستر کا گرم، مرطوب ماحول میں ایسے جراثیموں کیلئے ایک بہترین جگہ ہو سکتی ہے اوسطاً ایک عام فرد روزانہ محتاط اندازے کے مطابق ڈھائی ہزار مرتبہ سے زائد بار اپنے فون کو چھوتا ہے یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ ہمارے آلات تیزی سے انتہائی غیر صحت بخش بن سکتے ہیں گزشتہ مطالعات سے پتہ چلا ہے کہ آپ کے اسمارٹ فون کے بٹن ٹوائلٹ سیٹ کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ بیکٹیریا کو پکڑ سکتے ہیں۔تحقیقی نتائج خاص طور پر ان لاکھوں برطانویوں کے لیے تشویشناک ہیں جو اپنے فونز اپنے ساتھ بستر پر لاتے ہیں تقریبا6سو کے قریب افراد کو اس تحقیق میں شامل کیا سروے میں انکشاف ہوا کہ 74فیصد جواب دہندگان اپنے فونز کو سر کے پاس یا اپنے تکیے کے نیچے رکھ کر سوتے ہیں۔
یورپ سے سے مزید