• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں ہونے والے مظاہرے میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی

لوٹن ( شہزاد علی) کشمیر انٹرنیشنل رابطہ کمیٹی کے صدر راجہ فہیم کیانی کی زیر صدارت مدینہ مسجد اوک روڈ لوٹن میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں لوٹن کشمیری کمیونٹی کی چیدہ شخصیات نے شرکت کی۔ نظامت سابق مئیر لوٹن ریاض بٹ نے کی آغاز حافظ محمد فاروق کی تلاوت سے ہوا۔ رابطہ کمیٹی کو یقین دلایا کہ 27اکتوبر لندن ڈاؤننگ سٹریٹ سے بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے ترتیب دیے گئے مظاہر ے میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔ سابق ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسلر راجہ محمد اسلم، کوآرڈینٹیر کشمیر سالیڈیرٹی کمپین لوٹن حاجی چوہدری محمد قربان، سیاسی سماجی شخصیات ڈاکٹر یاسین رحمٰن، چوہدری شکیل رفیق تھوتھالوی، چوہدری محمد رمضان، چوہدری زاہد اقبال، چوہدری اشتیاق، ندیم تابانی، سابق مئیر راجہ وحید اکبر اور انعام الحق خواجہ سمیت متعدد شرکاء نے27 اکتوبر کے پروگرام کو کامیاب کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ صاحبزادہ اکرام باہو نے آزادی کشمیر کے لیے لندن مارچ کی کامیابی کی دعا کرائی۔
یورپ سے سے مزید