• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں انتہا پسندی کی گنجائش نہیں، پیٹر براکثیر الثقافتی شہر ہے، چوہدری ایوب، ڈاکٹر نواز، کیری ٹرائل

پیٹربرا (خالد محمود جونوی/ آصف محمود براہٹلوی) اکیڈمک اچیومنٹ ایوارڈز سے بچوں کی نہ صرف حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ ان میں خود اعتمادی کا جذبہ پروان چڑھتا ہے اور وہ صبر اور برداشت سے آگے چل کر معاشرے میں اہم مقام حاصل کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم کونسل آف پیٹر برا کے چیئرمین چوہدری محمد ایوب کی سرپرستی میں جیک ہنٹ اسکول میں ڈاکٹر نواز، کیری ٹرائل، جان ہیرس، ڈاکٹر لوسی جان، راب سٹارک، ڈاکٹر شبینہ، سابق کونسلر اظہر اقبال اور دیگر نے 8ویں سالانہ ایوارڈ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 20 اسکولز کے 90 سے زائد طلبہ و طالبات کو مختلف شعبوں میں اعلی کارکردگی پر تالیوں کی گونج پر اعزازات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر جیک ہنٹ سکول کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے خوشی اور اعزاز کا مقام ہے کہ ملٹی کلچرل سوسائٹی میں ہم نے ایک ایسے ایونٹ کی میزبانی کی جہاں پیٹربرا میں مقیم تمام کمیونٹیز کی نمائندگی موجود تھی۔ پیٹر برا سٹی کونسل میں سروس ڈائریکٹر ایجوکیشن کا کہنا تھا گزشتہ ماہ برطانیہ بھر میں فار رائٹس کے احتجاجی مظاہروں کو ہم نے اپنے باہمی اتحاد سے ناکام کیا ، یہاں انتہا پسندوں کی کوئی جگہ نہیں، رہنماؤں کا مزید کہنا تھا گزشتہ برس کی نسبت اس بار کمیونٹی کی زیادہ دلچسپی سے شرکت اس بات کی غماز ہے کہ کمیونٹی کولیشن کیلئے اس طرح کے پروگرامز ناگزیر ہیں، رہنماؤں نےکہا کہ پیٹر براکثیر الثقافتی شہر ہے جہاں سالہا سال سے آباد تمام کمیونٹیز باہمی اتحاد و یکجہتی سے رہائش پزید ہیں، تعصب کی بنیاد پر کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا بلکہ گزشتہ ماہ پورا برطانیہ تین روز تک سخت پر تشدد احتجاجی مظاہروں میں مبتلا تھا اس وقت بھی یہاں کوئی نا خوش گوار واقعہ نہیں ہوا۔ جیک ہنٹ سکول میں تقریبا 800طلبہ و طالبات صرف اردو کو بطور مضمون پڑھ رہے ہیں، یہاں کے برٹش بورن بچے اردو انتہائی خوبصورت و روانی سے بولتے ہیں بلکہ اسٹیج پر بھی طلبہ نے بطریق احسن نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔ ایوارڈز کیلئے گلیڈ سٹون اکیڈمی، نین ویلی سکول، ووڈ سٹون سکول ،آرتھر میلوز کیمبرج، ریجنل کالج ،سٹی آف پیٹر برا اکیڈمی، ہمپٹن کالج انسپائر ایجوکیشن گروپ، اقرا اکیڈمی، جیک ہنٹ سکول میزبان، کین سٹیمپسن اکیڈمی، نین پارک اکیڈمی، سینٹ جان فیشرز، ٹی ڈی اے سکینڈری، قوئین کیتھرائین اکیڈیمی، ماسک اینڈ نان ماسک مدرسہ اکیڈمی، دارالقران سلطانیہ، الفرقان اکیڈمی، فیضان مدینہ، مدینہ مدرسہ، مسجد دارالسلام، صلاح الدین کمیونٹی سنٹر سمیت 20مختلف اداروں کے اپنے اپنے سکولز سے ریڈنگ، رائٹنگ، سپیکرز ،ڈرائنگ آرٹس، ڈرامہ ایکٹرز، سیلف کانفیڈنس سمیت مختلف شعبوں میں اعلی کارکردگی کی بنیاد پر تالیوں کی گونج میں اعزازات دیئے گئے۔ گونج ڈیورنگ ویک پانچ بجے شروع ہو کر سات بجے اختتام پزیر ہوا۔ والدین سمیت کمیونٹی رہنمائوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

یورپ سے سے مزید