• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادیات کا نوبل انعام تین امریکی ماہرین کے نام

اسٹاک ہوم( نیوز ڈیسک)اقتصادیات کا نوبل انعام مشترکہ طور پر تین ماہرین معاشیات ترک نژاد امریکی ڈیرون آسیموگلو، برطانوی نژاد امریکی سائمن جانسن اور جیمز رابنسن کو اقوام کے درمیان دولت کی عدم مساوات کی تحقیق پر دیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جیوری نے اقتصادیات کے انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان ماہرین نے اپنی تحقیق میں ممالک کے درمیان آمدنی کے فرق کو کم کرنےکے لیے سماجی اداروں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ان ماہرین کے تشکیل کردہ ادارے مختلف سیاسی اور معاشی نظاموں کے جائزے کی بنیاد پر افراد میں آمدنی کے وسیع فرق کو کم کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔نوبل انعام حاصل کرنے والے 57سالہ ڈیرون آسمیموگلو اور 61سالہ جانسن میسا چوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں پروفیسر ہیں جب کہ 64سالہ رابنسن شکاگو یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔ نوبل کمیٹی برائے اقتصادیات کے سربراہ جیکب سوینسن نے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ممالک کے درمیان آمدنی میں وسیع فرق کو کم کرنا وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔یاد رہے کہ ان افراد کو رواں برس 10 دسمبر کو اسٹاک ہوم اور اوسلو میں ہونے والی تقریبات میں سند اور انعام دیا جائے گا جو 1896میں سائنس دان اور انعام کے خالق الفریڈ نوبل کی برسی کا دن ہے۔
یورپ سے سے مزید