دی ہیگ (راجہ فاروق حیدر )ہالینڈ کی سیاسی و سماجی شخصیت جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم کے نائب صدر ملک مسعود الرحمٰن کی طرف سے پاکستانی ایمبیسی میں تعینات ڈپٹی ہیڈ آف مشن محمد واصف کے اعزاز میں الوداعی ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں چیئرمین پاکستان بزنس فورم ہالینڈ محمد ارشد ،صدر انور ثاقب ،کاروبار شخصیت زاہد علی خان ،راجہ عابد ،چوہدری شوکت علی ،پیر صوفی قمر اقبال سمیت بڑی تعداد میں کاروباری سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی اور ڈپٹی ہیڈ آف مشن محمد واصف کو ہالینڈ میں بہترین خدمات سر انجام دینے اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سے بہترین روابط قائم کرنے پر شیلڈ سے نوازا ۔ڈپٹی ہیڈ اف مشن محمد واصف کا تبادلہ بنگلہ دیش ہو گیا ہے اور وہ اسی مہینے اکتوبر میں اپنی نئی ذمہ داریاں بنگلہ دیش میں سنبھال لیں گے۔