• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ سہ فریقی کانفرنس بلائے، چوہدری عظیم

وٹفورڈ(نمائندہ جنگ) ممتاز کشمیر ی رہنمااور کشمیر رابطہ کمیٹی کے سابق صدر چوہدری محمد عظیم نے کہا ہے کہ راولاکوٹ میں ہونے والی آل پارٹی کشمیر کانفرنس کشمیر کے موجودہ حالات کی ترجمانی نہیں کرتی۔ چوہدری محمد عظیم نےکہا کشمیر کے حالات مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے ضروری ہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سہ فریقی کانفرنس کیلئے عملی اقدامات کرے۔چوہدری محمد عظیم نے کہا راولاکوٹ کانفرنس سہولت کاروں کا اجلاس تھا۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کوئی روڈ میپ نہیں دیا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت میں اٹھایا جائے۔ 24اکتوبر 1949کو کشمیر کے دونوں اطراف بننے والی جنگ بندی لائن ختم کی جائےاب اس کی ضرورت نہیں ہے۔ کشمیر ی عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے،بھارتی عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ریاست کے دونوں اطراف متحدہ اسمبلی قائم کی جائے، عوام کو آپس میں ملنے دیا جائے،کشمیر میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اقوام متحدہ کی امن آرمی تعینات کی جائے ، بھارت اقوام متحدہ کی قرارداد دادوں ، شملہ معاہدہ کو ختم کر چکاہے اور کشمیر میں 50لاکھ سے زائد ہندو آباد ہوچکے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کشمیر کی سابقہ پوزیشن بحال کرنے کیلئے اقوام متحدہ کا اجلاس طلب کرنے کیلئےعملی اقدامات کرے ۔
یورپ سے سے مزید