• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت سخی نواب سچے عاشقِ رسول ؐ تھے، مقررین

ملتان ( سٹاف رپورٹر) درگاہ حضرت سخی نواب کے456 ویں دوروزہ عرس کی افتتاحی تقریب ، دربار کا غسل اور چادر پوشی ، اس موقع پر صاحبزادہ سید مظہر سعید کاظمی،حضرت موسیٰ پاک شہید کے سجادہ نشین مخدوم سید ابوالحسن گیلانی، خاندان گیلانیہ کے سر براہ مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی، سید احمد مجتبیٰ گیلا نی، راجن بخش گیلانی ، سید تصویر گیلانی، سید طا ہر گیلانی، الحاج اشرف قریشی،زین گیلانی،فہد گیلانی ،صدرالدین گیلانی، خضر حیات قریشی، ملک سجاد سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی،سجادہ نشین مخدوم سید محمد زوہیب گیلانی اور صاحبزادہ سید مظہر سعید کاظمی نے کہا کہ پاکستان اولیا اللہ کا فیضان ہے، بر صغیر پاک ہند میں اولیا اللہ نے اسلام کو چار چاند لگائے، انہوں نے کہا کہ حضرت سخی نواب سچے عاشق رسول ؐاور ولی کامل تھے جنہوں نے ساری زندگی اللہ اور اس کے رسول ﷺکا پیغام عام کیا ۔
ملتان سے مزید