ملتان (سٹاف رپورٹر) پرائیویٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما ڈاکٹر عرفان پراچہ نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کے ڈاکٹرز شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے حقیقی معنوں میں ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں لیکن افسوس ناک صورتحال یہ ہے کہ حکومتی سطح پر پرائیویٹ سیکٹر کے ڈاکٹرز کے مسائل کے حل کے لیے توجہ نہیں دی جا رہی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائیویٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں پرائیویٹ ڈاکٹر کے مسائل کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ڈاکٹر اسماعیل،ڈاکٹر مجاہد اقبال ،ڈاکٹر محمد اسحاق،ڈاکٹر خلیل الرحمن،ڈاکٹر انیق مجاہد اورڈاکٹر عدیل طارق سمیت دیگر نے شرکت کی۔