• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبر کمپلیکس انڈسٹری اسٹیٹ ملتان میں مینجمنٹ کمیٹی آفس کا افتتاح

ملتان(سٹاف رپورٹر)لیبر کمپلیکس انڈسٹری اسٹیٹ ملتان میں مینجمنٹ کمیٹی آفس کا افتتاح کیا گیا، اس موقع پر مہمان خصوصی ڈائریکٹر لیبر جمشید فاروق اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید افتخار گیلانی نے آفس کا افتتاح کیا،لیبر مینجمنٹ کمیٹی اراکین،ملک محمد رفیق،سید راشد حسین نقوی،ملک تیمور خالد،خالد محمودبھٹی،محمد عمران سجاد،محمد جمیل،محمد شاہد رحمانی اور معززین لیبر کمپلیکس نے شرکت کی، معزز مہمانان خصوصی نے کمیٹی اراکین کے ساتھ مل کر آفس کا افتتاح کیا، کمیٹی ممبران نے لیبر کمپلیکس کے مسائل کے حوالے سے مختلف ایپلیکیشنزآفسران کو پیش کی ۔
ملتان سے مزید