ملتان( سٹاف رپورٹر) سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے جامع مسجد مدینہ پرانا شجاع آباد روڈ میں جمعہ کی نماز کے بعد کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنےسی پی او ملتان نے اس موقع پر شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات دیے، کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد کمیونٹی پولیسنگ کا فروغ اور عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا ہے تا کہ کرائم کنٹرول کرنے میں مدد مل سکے۔انہوں نے کہا کہ ملتان پولیس کے تمام سینئر افسران نماز جمعہ کے دوران شہر کے مختلف مقامات پر مساجد میں جا کر کھلی کچہری لگا رہے ہیں تاکہ عوام کے مسائل ان کے پاس جا کر حل کیے جائیں۔