ملتان (سٹاف رپورٹر ) ادارہ تبلیغ اہل سنت کے زیر اہتمام جانشین رسول خلیفہ اول حضرت سیدنا صدیق اکبرؓ کے یوم وصال کے سلسلے میں 61 واں سالانہ سہ روزہ مرکزی قدیمی اجتماع 22 دسمبر اتوار سے محلہ جال شیخ موسیٰ اندرون پاک گیٹ ملتان میں شروع ہو رہا ہے جو 24 دسمبر تک جاری رہے گا ،پہلی نشست میں مفتی طاہر تبسم قادری دوسری نشست میں مولانا حامد سرفراز قادری رضوی اور تیسری نشست میں مولانا ثمر عباس عطاری قادری خطاب کریں گے اجتماع کی مختلف نشستوں میں علامہ سید مظہر سعید کاظمی مخدوم سید ابو الحسن گیلانی سید حامد سعید کاظمی پیر سید خلیل الرحمٰن شاہ قادری، مولانا د ر علی شاہ، مفتی محمد آصف اقبال رضوی اور دیگرعلماءخطاب کریں گے۔